April 18, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/redpanal.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
 متحدہ عرب امارات نے زکوٰة الفطر کی مقدار کا اعلان کر دیا

متحدہ عرب امارات نے زکوٰة الفطر کی مقدار کا اعلان کر دیا۔  متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل کی طرف سے صدقہ عید الفطر کی مقدار نقدی کی صورت میں 25درہم (تقریباً 1900روپے)فی کس اور جنس کی صورت میں اڑھائی کلوگرام چاول فی کس مقدار مقرر کی گئی ہے۔

کونسل کی طرف سے رمضان المبارک کے روزے چھوڑنے کا کفارہ 900درہم مقرر کیا گیا ہے جو 60غریبوں کو کھلائے جانے والے کھانے کی قیمت کے مترادف ہے۔ کونسل نے ایک روزہ چھوڑنے پر کفارہ کے طور پر ادا کی جانے والی ایک غریب کی خوراک کی قیمت 15درہم یا سوا 3کلوگرام گندم مقرر کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *