April 18, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/redpanal.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
معیشت کے استحکام کیلیے وزیر اعظم شہباز شریف کا اہم فیصلہ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے معیشت کے استحکام کیلیے عالمی ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز کو مشاورتی عمل کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا اور وہ خود معاشی اصلاحات کے نفاذ کی نگرانی کریں گے۔وزیر اعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ معیشت کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے. اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی اجلاسوں کی خود صدارت کروں گا، برآمدات کی عالمی منڈی تک رسائی اور صنعت کو تمام سہولتیں یقینی بنائیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ مزید ٹیکس کے بجائے ٹیکس نیٹ بڑھانے سے محصولات میں اضافہ کریں گے، پاکستان میں چھوٹے، درمیانے اور بڑے پیمانے کی صنعت کو ترقی دیں گے۔انہوں نے معیشت کے شعبوں کی مرحلہ وار اصلاحات پر رپورٹ مرتب کر کے پیش کرنے کی ہدایت کی اور درآمدی پالیسی میں ویلیو ایڈیشن سے برآمدات بڑھانے کو کلیدی اہمیت دینے کی ہدایت بھی کی۔ان کا کہنا تھا کہ ملکی برآمدات کو بین الاقوامی ویلیو ایڈیشن چین کا حصہ بنائیں گے، بجلی شعبے کی موجودہ استعداد کو بروئے کار لانے کیلیے جامع لائحہ عمل پیش کیا جائے۔وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید اور بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ علم و ہنر سے لیس کریں گے، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کا اجرا کیا جائے. برآمدی شعبے کی وسیع استعداد سے فائدہ اٹھانے کیلیے ماہرین کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *