April 18, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/redpanal.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
من الفيديو

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور موجودہ جو بائیڈن کے درمیان باہمی سیاسی رسا کشی کے سلسلے کی تازہ ترین قسط میں سابق نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے ترمیم شدہ ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے جوبائیڈن کو اپنی اہلیہ کے ساتھ چلتے ہوئے نرسنگ ہوم میں داخل ہوتے دکھایا گیا ہے۔

اکیاسی سالہ صدر بائیڈن کےحوالے سے یہ ویڈیو سابق صدر ٹرمپ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بغیر کسی تحریری تبصرے کے پوسٹ کی۔ اس ویڈیو کی حمایت اور مخالفت میں لاکھوں لوگوں نے اپنی رائے دی۔

یہ ویڈیو ٹرمپ کی طرف سے موجودہ صدر کا تمسخر اڑانے کے طویل سلسلے کی ایک تازہ کڑی ہے۔ ٹرمپ بار بار امریکی ووٹروں کو یہ باور کرانے کی کوشش کرچکے ہیں کہ جوبائیڈن دوسری مدت صدارت کے لیے نااہل ہیں اور وہ اب عمر رسیدہ ہوچکے ہیں۔

صارفین کا خیال ہے کہ شائد ٹرمپ اس ویڈیو سے یہ پیغام دینا چاہ رہے ہیں کہ جوبائیڈن کا اگلا ٹھکانہ اب وائٹ ہاؤس نہیں بلکہ نرسنگ ہوم ہے۔

گذشتہ ماہ صدرٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں قائم ایک نرسنگ ہوم کے اشتہار کی شکل میں صدر بائیڈن کی عمر کا مذاق اڑاتے ہوئے 30 سیکنڈ کی ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں صدر بائیڈن کو اس کے مرکزی رہائشی کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

مختصرطنزیہ ویڈیو کے دوران ایک خاتون کی آواز سنائی دیتی ہے کہ “وائٹ ہاؤس سینیر لیونگ میں ہمارے خود کورہائشی گھرمیں محسوس کرتے ہیں”۔ جب کہ کلپ کے پس منظرمیں موسیقی سنی جا سکتی ہے۔ کلپ کا اختتام “وائٹ ہاؤس میں ریٹائرمنٹ ہوم جہاں کے باشندے صدر کی طرح محسوس کرتے ہیں”۔

بائیڈن کی عمراس سال کے صدارتی انتخابات سے پہلے ووٹرز کے درمیان ایک بڑی تشویش ہے۔ وہ موجودہ دور صدارت میں بھی کئی غلطیاں کرنے کے ساتھ ساتھ اکثر باتیں بھول جاتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بائیڈن پہلے ہی صدر منتخب ہونے والے سب سے معمر امریکی شہری ہیں، حالانکہ ٹرمپ ان سے صرف چار سال چھوٹے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *