May 21, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/redpanal.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
حافظ  نعیم الرحمان 2029ء تک امیر ضماعت اسلامی منتخب 

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان کے چھٹے امیر  منتخب ہو گئے۔ وہ  2029ء  تک جماعت اسلامی پاکستان کے امیر رہیں گے۔ نئے امیر کے انتخاب کے لیے جماعت اسلامی کے 45 ہزار سے زائد ارکان نے ووٹ ڈالا۔ حافظ نعیم الرحمان اکثریتی  ووٹ لیکر  امیر منتخب ہوئے۔ واضح رہے کہ نئے امیر کے انتخاب کے لیے جماعت اسلامی کے انتخابی کمشن  نے ارکان کی رہنمائی کے لیے 3 ناموں کا اعلان کیا تھا، جن میں سراج الحق، لیاقت بلوچ اور  حافظ نعیم الرحمان شامل تھے۔ اراکین ان 3 کے علاوہ بھی کسی رکن کے امیر کے منصب پر انتخاب کے لیے اپنی رائے دے سکتے تھے۔ ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا کہ جماعت اسلامی میں دستور کے مطابق ہر سطح پر باقاعدگی سے انتخابات ہوتے ہیں، امیر جماعت اسلامی پاکستان کا انتخاب ہر 5 سال بعد دستور کے مطابق ہوتا ہے۔ ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق سراج الحق اپنی دوسری دفعہ مدت امارات 8 اپریل کو پوری کر رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کے چھٹے امیر ہیں۔ ان سے قبل مولانا مودودی، میاں طفیل، قاضی حسین احمد، منور حسن اور سراج الحق جماعت اسلامی کے امیر منتخب ہو چکے ہیں۔ صدر الیکشن کمشن جماعت اسلامی راشد نسیم  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امیر جماعت اسلامی کے انتخاب میں 82 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ کل ووٹوں 45 ہزار میں چھ ہزار خواتین ارکان ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ تھانوں کی مرضی کے بغیر جرم نہیں پنپ سکتا۔ کراچی میں اگر کوئی اچھا سٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) بھی ہو تھانے میں تو وہ بھی کچھ نہیں کر سکتا، اس لیے کہ یہ پورا نیٹ ورک ہے۔ ہم اپنے بازاروں میں اور محلوں میں نوجوانوں کو اسلحہ دیں گے اور اپنا تحفظ پھر خود کریں گے۔ نا آئیں پولیس یا رینجرز والے کہ رکاوٹیں ہٹاؤ، آپ ہمیں کہتے ہیں کہ قانون ہاتھ میں نا لیں تو جس کے ہاتھوں میں قانون ہے وہ قانون نافذ کیوں نہیں کرتے؟ وہ ڈاکوؤں کی سرپرستی کیوں کر رہے ہیں؟۔ ہمارے ٹیکس سے تمام ادارے چلتے ہیں اور ہم ہی غیر محفوظ رہیں تو یہ نہیں ہو گا۔ پیپلز پارٹی کی حکومت کا سولہواں سال ہے تو انہوں نے کیا کیا ہے؟ اگر حکومت قبلہ درست نہیں کرے گی تو ایک بڑی تحریک چلانی پڑے گی۔ اب عوام کو بیدار ہونا پڑے گا اور جماعت اسلامی ایک واضح لائن بتائے گی کہ کیسے ان معاملات کو درست کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ کاسمیٹک قسم کے اقدامات سے کام نہیں چلے گا۔  سراج الحق نے سعودی عرب سے حافظ نعیم الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کے لیے دعا کی اور کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ کی خیروبرکت سے حافظ نعیم الرحمن کا انتخاب پاکستان، جماعت اسلامی اور امت مسلمہ کے لیے خیروبرکت کا سبب بنے گا۔  سراج الحق عمرہ کی ادائیگی کیلئے اس وقت سعودی عرب میں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *