May 21, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/redpanal.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
Yahya Sarea, the Houthi military spokesperson, delivers a statement, during a pro-Palestinian rally, saying they launched an attack on the Pacific 01 ship in the Red Sea with missiles, in Sanaa, Yemen, March 15, 2024. (Reuters)

یمن کی حوثی ملیشیا کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس نے اپنے تازہ حملوں کی لہر کے دوران برطانوی ، امریکی اور اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ حملوں کی اس سیریز کے دوران برطانوی بحری جہاز اور متعدد امریکی فریگیٹس پر حملے کیے گئے ہیں۔ یہ حملے غزہ میں اسرائیلی جنگ کے چھ ماہ مکمل ہونے کے تناظر میں کیے فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جاری ہیں۔

ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے بحیرہ احمر میں نئے حملوں کا اہتمام پچھلے 72 گھنٹوں کے دوران کیا ہے۔ حوثی ترجمان یحییٰ سریع نے اس امر کا اعلان ٹی وی پر جاری کیے گئے ایک نشریے میں کیا ہے۔ تاہم انہوں نے ان تازہ حملہ سیریز کی تفصیل نہیں دی ہے۔

اس سے قبل برطانوی سیکیورٹی کمپنی ایمبری نے بتایا تھا کہ اسے اطلاعات ملی تھیں کہ اتوار کے روز ایک جہاز کو حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ حملہ خلیج عدن سے 102 سمندری میلوں کے فاصلے پر یمن کے علاقے مکالا کے جنوب مغرب میں پیش آیا تھا۔

اس واقعے کے بعد جہازوں کو مزید خطرے کے پیش نظر ہدایت کی گئی کہ وہ اس علاقے میں محتاط رہیں اور کسی بھی خطرے کی صورت میں فوری اطلاع دیں۔ تاہم ‘ ایمبری ‘ نے مزید کوئی تفصیلات نہیں جاری کیں۔

علاوہ ازیں خلیج عدن میں ایک جہاز پر مزید میزائل حملہ کیا گیا۔ یہ حملہ 59 سمندری میلوں کے فاصلے پر جنوب مغرب میں ہی کیا گیا ، لیکن جہاز کو کسی قسم کا نقصان نہ ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔

‘ یو کے ایم ٹی او ‘ کے مطابق جہاز کے کپتان نے جہاز پر میزائل حملے کی اطلاع دی مگر بتایا گیا ہے کہ میزائل کا اثر جہاز کے نزدیکی پانیوں تک محسوس کیا گیا۔ البتہ کوئی جانی یا کسی اور قسم کا مادی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اس رپورٹ میں یہ بھی نہیں بتایا گیا ہے کہ یہ میزائل کس گروپ کی طرف سے داغا گیا اور اس کا اصل میں ہدف کسی اور ملک کا جہاز تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *