May 21, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/redpanal.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
امریکا کو فوجی اڈے دینے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہاہے کہ پاکستان کے اداروں اور حکام کیخلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم کی مذمت کرتے ہیں،بے بنیاد اور جھوٹی مہم بند ہونی چاہیے،امریکا کو پاکستان کی جانب سے اڈے دینے کے قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

پشاور: 10 برس میں پہلی بار خواجہ سرا قتل کے مقدمے میں نامزد، ملزم گرفتار

ترجمان دفتر خارجہ نےکہاکہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے،جموں کشمیر میں بارشوں سے نقصان ہوا ہے،مقبوضہ کشمیر میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کیساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں،پاکستان کشمیریوں کی املاک چھیننے کے بھارتی عمل کی مذمت کرتا ہے۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور ناکہ بندی قابل مذمت ہے،پاکستان اسرائیل کی جارحیت اور غیرقانونی آباد کاری کی مذمت کرتا ہے،سیکیورٹی کونسل کو غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں،پاکستان فلسطینی عوام کی حمایت کااعادہ کرتا ہے،اسرائیلی لیڈرز کے رفاہ پر حملے کے بیانات تشویشناک ہیں۔

کپل شرما شو کی ایک قسط کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں ؟ سن کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے 

ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہاکہ شہزاداکبر کی جانب سے پاکستان اور اداروں کیخلاف بیانات کو مسترد کرتے ہیں،شہزاداکبر کے الزامات بے بنیاد اور سیاسی ہیں،ان کاکہناتھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گیمبیا کا دورہ کرناتھا،مصروفیات کی وجہ سے وزیراعظم کا پلان تبدیل ہوا۔انہوں نے کہاکہ  پاکستان، چین ، ایران سہ فریقی مذاکرات اہم ہیں،ابھی تک مذاکرات کی تاریخ طے نہیں ہوئی،پاکستان اور ایران کے درمیان رابطے کے متعدد چینلز ہیں،حالیہ  عرصے میں پاک ایران روابطہ مضبوط ہوئے،ایران کیساتھ تعاون بڑھانے کیلئے رابطے جاری رکھیں گے۔

فوجی تنصیبات، شہداء کی یادگاروں اور عسکری اثاثوں پر حملوں کا پہلا سال کیسے منایا جائے گا ؟ صالح ظافر نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان توانائی شعبے میں بات چیت ہوئی،پاکستان اور سعودی عرب ماریہ کاری کے حوالے سے بات چیت جاری رکھے ہوئےہیں،بھارتی قیادت سیاسی مقاصد کیلئے بیانات دیتی ہے،پاکستان کی افواج اور عوام ملک کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں،بھارتی وزیراعظم کے حالیہ بیان پر تبصرہ نہیں کریں گے،بھارتی نیٹ ورک کئی دہائیوں سے خطے میں متحرک تھا،ماورائے عدالت قتل کا بھارتی نیٹ ورک دنیا بھر میں پھیل چکا ہے،پاکستان نے بھارتی ایجنٹس کے دہشتگرد حملوں کے ٹھوس شواہد دنیا کے سامنے رکھے،بھارتی عمل غیرقانونی اور عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے،دنیا بھارت کو اس کے اقدامات پر کٹہرے میں لائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *