May 18, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/redpanal.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
1

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے اندر ریاض الجنہ میں نماز ادا کی اور روضہ رسول پر حاضری دی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان مسجد قبا بھی گئے اور دو رکعت نماز ادا کی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد سلمان مسجد نبوی میں نماز ادا کر رہے ہیں۔ [ایس پی اے]

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد سلمان مسجد نبوی میں نماز ادا کر رہے ہیں۔ [ایس پی اے]

مدینہ منورہ کے دورے کے موقع پر قصر طیبہ میں منعقدہ ایک استقبالیہ تقریب کے دوران معزز علما اور شہریوں کے ایک گروپ نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات اور ان کا خیرمقدم کیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد سلمان کا دورہ مدینہ۔ [ایس پی اے]

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد سلمان کا دورہ مدینہ۔ [ایس پی اے]

اس سے قبل شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض کے قصرالیمامہ میں مملکت کے مفتی اعظم، شہزادوں، علما، وزرا اور شہریوں سے ملاقات کی تھی۔
ولی عہد نے رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد دی اور دعا کی کہ ’اللہ ہم سب کے روزے، عبادات اور نیک اعمال کو قبول کرے۔‘

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد سلمان مسجد قبا نماز ادا کر رہے ہیں۔ [ایس پی اے]

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد سلمان مسجد قبا نماز ادا کر رہے ہیں۔ [ایس پی اے]

’خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھے۔‘

بعد ازاں ولی عہد جمعرات کی صبح مدینہ منورہ سے روانہ ہو گئے۔ گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان اور نائب گورنر نے انہیں رخصت کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *