May 19, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/redpanal.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور بغیر سرکاری پروٹوکول اڈیالہ جیل پہنچے۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات 30 منٹ جاری رہی، جو جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *