April 27, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/redpanal.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
ترکیہ میں عیدالفطر کے موقع پر 9 چھٹیاں دینے کا اعلان کیا ہے۔

دنیا بھر میں رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ شروع ہوچکا ہے جس کے بعد مسلمان عید کا تہوار منائیں گے ترکیہ میں عیدالفطر پر 9 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

دنیا بھر میں رمضان المبارک کا مقدس مہینہ جاری ہے اور اس کا دوسرا عشرہ ’’مغفرت‘‘ شروع ہو چکا ہے۔ رمضان کے اختتام پر اہل اسلام عید کا تہوار مناتے ہیں اور اس خوشی کے تہوار کو بھرپور طریقے سے منانے کے لیے اسلامی ممالک میں کئی روز کی تعطیلات کی جاتی ہیں۔

ترکیہ میں حکومت نے امسال عیدالفطر کے موقع پر 9 چھٹیاں دینے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے امسال پورے ملک میں عیدالفطر کی 9 دن کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے یہ چھٹیاں 6 اپریل 2024 بروز ہفتہ سے 14 اپریل 2024 بروز اتوار تک ہوں گی۔

ان چھٹیوں میں ترکیہ کے مختلف شہروں میں کام کرنے والے افراد اپنے اپنے علاقوں میں جاکر اپنے خاندانوں کے ساتھ 9 دن گزار خوشی اور اطمینان کے ساتھ گزار سکیں گے۔

ترک قوم نے صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے عیدالفطر کی طویل تعطیلات کا خیر مقدم کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *