May 4, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/redpanal.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

نیپال کے صدر نے قطری امیر سے درخواست کی ہے کہ یرغمالی بنائے گئے نیپالی طالبعلم کی رہائی میں مدد فراہم کی جائے۔ صدر نیپال چندر پوڈیل نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ہونے والی ملاقات میں کہا ہے کہ زراعت کے طالبعلم بپن جوشی کی رہائی میں ہر ممکن مدد کی جائے۔

خیال رہے بپن جوشی ان 17 نیپالی طالبعلموں میں شامل تھا جو غزہ میں ہونے والی اسرائیلی جنگ سے پہلے الومیم کبوتیز میں زراعت کی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ سات اکتوبر کو ہونے حملے میں 10 طالبعلم ہلاک ہوگئے جبکہ جوشی کے علاوہ 6 طالبعلم زخمی ہوئے تھے۔ خیال رہے بپن جوشی کی صحت کے بارے میں کسی قسم کی اطلاع نیپالی حکام کے پاس نہیں ہے۔ لیکن انہیں امید ہے کہ جوشی زندہ ہے۔

نیپالی صدر کے پریس ایڈوائزر کرن پوکھرل نے بتایا ہے کہ صدر نیپال کی قطری امیر سے کھٹمنڈو میں ملاقات ہوئی ہے۔ شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا ہے کہ جوشی کی رہائی کے لیے ہر ممکنہ مدد فراہم کریں گے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں 34 ہزار سے فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے پاتھوں ہلاک ہونے والوں میں کم از کم دو تہائی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *