May 17, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/redpanal.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
یوکرینی سرکس میں دو بچے پرفارم کرتے ہوئے گر گئے

جنگ زدہ یوکرین میں ایک سرکس کو دوہری تباہی کا سامنا کرنا پڑگیا۔ پہلے ایک ائیر شو کے دوران دو بچے 12 فٹ بلند ایکروبیٹس سے نیچے گر گئے۔ اس کے چند دن بعد ہی سرکس کے ایک ریچھ نے اپنے ٹرینر پر وحشیانہ حملہ کردیا۔ گرنے کے بعد 15 سالہ لڑکا اور 12 سالہ لڑکی روشن انگوٹھی سے ٹکرا گئے۔ بچوں اور والدین کا ایک بڑا ہجوم انہیں دیکھتا رہا۔

زیپوریزیا کے سٹی سرکس میں پرفارم کرتے ہوئے بچوں میں سے ایک نے اپنی گرفت کھو دی تھی اور دونوں بغیر حفاظتی جال کے گر گئے۔ خوفناک فوٹیج میں دکھایا گیا کہ دونوں بچے موٹی رسی سے سٹیج کے گرد دائرے میں جھول رہے ہیں ۔ لڑکی لڑکے کی ٹانگ سے چمٹی ہوئی ہے۔ جب وہ ایک دائرہ مکمل کرنے ہی والے تھے کہ اچانک لڑکے نے رسی چھوڑ دی اور دونوں بچے بظاہر سٹیج کے کونے سے ٹکراتے ہوئے سخت زمین پر آ گرے۔

مقامی اخبار انفارمیٹر کی رپورٹ کے مطابق لڑکے کی دو ٹانگیں ٹوٹ گئیں اور لڑکی کو شدید چوٹ آئی۔ دونوں بچے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ہسپتال کے سربراہ یوری بورزینکو نے کہا کہ وہ ہوش میں ہیں۔ انہیں احتیاطی طور پر آئی سی یو میں رکھا گیاہے۔ لڑکی کو سر میں درد کی شکایت ہے اور لڑکے کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں تاہم اندرونی اعضاء کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

اس سے چند روز قبل اسی شہر میں اسی سرکس میں ایک بھورے ریچھ نے غصے میں آکر تماشائیوں کے سامنے اچانک ایک ٹرینر پر حملہ کر دیا۔ ایک تماشائی کی فوٹیج نے حملے کو فلم بند کرلیا۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہریچھ اپنی پچھلی ٹانگوں پر چھلانگ لگا کر ٹرینر کی طرف لپک رہا۔ ریچھ نے پنجوں سے آدمی کی قمیض پھاڑ دی۔ ریچھ کو غصے سے لرزتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ اپنا سر ہلا رہا ہے۔ اس دوران ٹرینر رسی کھینچ کر اسے پرسکون کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *