May 17, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/redpanal.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
میں 5سال ایک ماہ بلوچستان ہائیکورٹ کا چیف جسٹس رہا، مجھے معلوم ہے کہ کتنی مداخلت ہوتی ہے،چیف جسٹس پاکستان 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز کے خط پر ازخودنوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ میں 5سال ایک ماہ بلوچستان ہائیکورٹ کا چیف جسٹس رہا، مجھے معلوم ہے کہ کتنی مداخلت ہوتی ہے،زیادہ تر سپریم کورٹ سے مداخلت ہوتی ہے۔PauseMute

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ججز کے خط پر ازخودنوٹس کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیف جسٹس رہا، کبھی میرے یا کسی اور جج کے کام میں مداخلت نہیں کی گئی،جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ میرے ساتھ بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کبھی مداخلت نہیں ہوئی،جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ میں سمجھتی ہوں جو مداخلت کیخلاف کھڑا نہیں ہوتا اسے جج کی کرسی پر بیٹھنے کا حق نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *